Geo News
Geo News

پاکستان

وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی

وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی
وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج صبح ساڑھے 10 بجے وزیراعظم ہاؤس میں طلب کیا تھا: ذرائع۔ فوٹو فائل

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کیا تھا، وفاقی کابینہ کا اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے وزیراعظم ہاؤس میں طلب کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف حالیہ دورہ امریکا سے متعلق کابینہ اراکین کو آگاہ کرنا اور انہیں اعتماد میں لینا تھا۔

تاہم اب ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور کابینہ اراکین کی مصروفیات کی وجہ سے وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔