پاکستان

جسٹس منصور علی شاہ سپریم کورٹ نہ آئے، آج کے مقدمات ڈی لسٹ کر دیے گئے

جسٹس منصور علی شاہ سپریم کورٹ نہ آئے، آج کے مقدمات ڈی لسٹ کر دیے گئے
جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کے سامنے مقرر مقدمات ڈی لسٹ کر دیے گئے۔ فوٹو فائل

سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ آج عدالت میں پیش نہ ہوئے جس کے باعث ان کے بینچ کے کیسز ڈی لسٹ کر دیے گئے۔

ذرائع سپریم کورٹ کا اس حوالے سے بتانا ہےکہ جسٹس منصور علی شاہ نے قریبی عزیز کی علالت کے باعث آج کی رخصت لی، جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کے سامنے مقرر مقدمات ڈی لسٹ کر دیے گئے۔

جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل بینچ کو کیس سننے تھے۔

جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل دو رکنی بینچ کو کیس منتقل کیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دو رکنی بینچ کو کورٹ روم 6 میں کیس سننے تھے، بینچ پورا نہ ہونے کے باعث کورٹ روم 6 میں دو رکنی بینچ کچھ دیر بیٹھ کر واپس اٹھ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی جسٹس منصور علی شاہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کمیٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے تھے جس پر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ان کی جگہ جسٹس آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے معاملے پر نیا بینچ تشکیل دیتے ہوئے جسٹس منیب اختر کی جگہ جسٹس نعیم اختر افغان کو 5 رکنی بینچ میں شامل کر دیا تھا۔

مزید خبریں :