Time 02 اکتوبر ، 2024
کھیل

پاکستان کے تیز ترین ایتھلیٹ شجر عباس کو 2022 میں پہلی پوزیشن آنے پر اب تک انعامی رقم نہ مل سکی

پاکستان کے تیز ترین ایتھلیٹ شجر عباس کو 2022 میں پہلی پوزیشن آنے پر اب تک انعامی رقم نہ مل سکی
 عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا لیکن بار بار آفس بلا کر تذلیل کی جاتی ہے: ایتھلیٹ کا خط__فوٹو: فائل

لاہور : پاکستان کے تیز ترین ایتھلیٹ شجر عباس کو اب تک انعامی رقم نہ مل سکی۔

شجر عباس نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے خلاف گروینیس خط لکھ دیا، انہوں نے  اپنے وکیل کی وساطت سے خط بھجوایا۔

ایتھلیٹ نے لکھا کہ 2022 میں 100 میٹر ریس میں پہلی پوزیشن آئی ، جب کہ اب تک انعامی رقم نہیں ملی ، نیشنل چیمپئن شپ میں 100 اور 200 میٹر ریس میں 2 گولڈ اور سلور میڈل حاصل کیا تھا۔

شجر عباس نے خط میں کہا کہ ہائر ایجوکیشن نے اتنے سال گزرنے کے باوجود انعام کی رقم ادا نہیں کی ، عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا لیکن بار بار آفس بلا کر تذلیل کی جاتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن نے انعامی رقم ادا نہ کی تو عدالت سے رجوع کروں گا۔

مزید خبریں :