Time 02 اکتوبر ، 2024
پاکستان

آئینی ترمیم کا معاملہ، نوازشریف کا لندن جانے کا پروگرام مؤخر

آئینی ترمیم کا معاملہ، نوازشریف کا لندن جانے کا پروگرام مؤخر
نواز شریف آئینی ترمیم کا معاملہ حل ہونے کے بعد ہی لندن اور امریکا جائیں گے، ذرائع/ فائل فوٹو

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے آئینی ترمیم کے پیش نظر اپنا لندن جانے کا پروگرام مؤخر کردیا۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل نواز شریف کا اسی ہفتے لندن جانے کا پروگرام تھا مگر اب  آئینی ترمیم کا معاملہ حل ہونے کے بعد ہی سابق وزیراعظم لندن اور امریکا جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئینی ترمیم اسی ہفتے یا اکتوبر کے دوسرے ہفتے کے شروع میں لائے جانے کا امکان ہے اور اس حوالے سے پہلے سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کیا جارہا ہے۔ 

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ ماہ آئینی ترامیم لانے کا فیصلہ کیا تھا مگر مطلوبہ اکثریت نہ ملنے کے باعث بلوں کی منظوری کو کچھ دن آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ 


مزید خبریں :