Time 02 اکتوبر ، 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

مائیکرو سافٹ کو پائلٹ چیٹ بوٹ اب دیکھ اور سن سکے گا

مائیکرو سافٹ کو پائلٹ چیٹ بوٹ اب دیکھ اور سن سکے گا
یہ اے آئی چیٹ بوٹ اب بہت زیادہ بہتر ہوگیا ہے / فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ

مائیکرو سافٹ کے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی چیٹ بوٹ کو پائلٹ میں متعدد بڑی اپ ڈیٹس کی گئی ہیں۔

اب کو پائلٹ 'بولنے اور دیکھنے' کے بھی قابل ہوگیا ہے۔

ان نئی اپ ڈیٹس کے بعد کو پائلٹ دیگر اے آئی چیٹ بوٹس جیسے گوگل جیمنائی اور چیٹ جی پی ٹی جتنا بہتر ہوگیا ہے۔

کو پائلٹ میں کی جانب سے سب سے بڑی اپ ڈیٹ وائس موڈ ہے۔

کو پائلٹ وائس سے صارفین کو اے آئی چیٹ بوٹ سے بات چیت کرنے کا موقع ملے گا۔

مائیکرو سافٹ کو پائلٹ میں 4 مختلف آوازیں دستیاب ہوں گی۔

دوسری بڑی اپ ڈیٹ کو پائلٹ ویژن ہے جس کے ذریعے یہ اے آئی چیٹ بوٹ دیکھ سکے گا کہ آپ ویب پر کیا دیکھ اور سن رہے ہیں۔

یعنی یہ دیگر اے آئی چیٹ بوٹس سے کچھ مختلف بن جائے گا کیونکہ یہ آپ کی براؤزنگ سرگرمیوں کا مشاہدہ کرسکے گا۔

اس طرح کو پائلٹ اسکرین پر موجود ٹیکسٹ اور تصاویر کا رئیل ٹائم میں تجزیہ کرسکے گا تاکہ آپ کے سوالات کا جواب دے سکے۔

کمپنی نے کہا ہے کہ صارفین کی پرائیویسی اور سکیورٹی کا خیال رکھا جائے گا اور جیسے ہی آپ کو پائلٹ کا سیشن مکمل کریں گے، آپ کا ڈیٹا صاف کر دیا جائے گا۔

تیسری اپ ڈیٹ تھنک ڈیپر (Think Deeper) ہے جس کے ذریعے یہ اے آئی چیٹ بوٹ زیادہ پیچیدہ سوالات کے تفصیلی جوابات دے سکے گا۔

البتہ چیٹ بوٹ جواب دینے میں تاخیر کرسکتا ہے کیونکہ وہ ردعمل ظاہر کرنے سے پہلے تمام آپشنز کا احتیاط سے جائزہ لے گا۔

اسی طرح کو پائلٹ ڈیلی نامی فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے جس سے صارفین خبروں اور موسم کی سمری حاصل کرسکیں گے۔

مائیکرو سافٹ نے ایج براؤزر پر کو پائلٹ تک رسائی آسان کر دی ہے اور ایڈریس بار پر @copilot ٹائپ کرنا ہی کافی ہوگا۔

کمپنی کے مطابق کو پائلٹ میں کی جانے والی اپ ڈیٹس اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرا دی گئی ہیں جبکہ کو پائلٹ ونڈوز ایپ اور کو پائلٹ ویب سائٹ پر بھی یہ اپ ڈیٹس دستیاب ہیں۔

مزید خبریں :