Time 02 اکتوبر ، 2024
کاروبار

کے الیکٹرک کی بجلی مزید مہنگی کرکے صارفین پر 85 کروڑ 30 لاکھ روپےکا بوجھ ڈالنےکی تیاری

کے الیکٹرک کی بجلی مزید مہنگی کرکے صارفین پر 85 کروڑ 30 لاکھ روپےکا  بوجھ ڈالنےکی تیاری
فوٹو: فائل

اسلام آباد: کے الیکٹرک نے بجلی 51 پیسے مزید مہنگی کرکے صارفین پر 85 کروڑ 30 لاکھ  روپے کا  بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی۔

نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست کی سماعت کرے گا۔

کے الیکٹرک نےاگست کی فیول چارجز  ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا کو  دی ہے۔

درخواست من وعن منظور ہوئی تو کےالیکٹرک  صارفین  پر 85 کروڑ  30 لاکھ روپے کا بوجھ پڑےگا۔

کے الیکٹرک  نے جولائی کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بھی 3 روپے 9 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگ رکھا ہے۔

کے الیکٹرک کی جولائی کی ایڈجسسٹمنٹ پرنیپرا کا فیصلہ ابھی آنا ہے

مزید خبریں :