Time 03 اکتوبر ، 2024
کھیل

اسٹیورٹ براڈ نے پاکستان سے ٹیسٹ سیریز کو مشکل چیلنج قرار دے دیا

اسٹیورٹ براڈ نے پاکستان سے  ٹیسٹ سیریز کو مشکل چیلنج قرار دے دیا
انگلینڈ کا جارحانہ انداز پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کام کرے گا: اسٹیورٹ براڈ/ فائل فوٹو

انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اسٹیورٹ براڈ نے پاکستان سے  ٹیسٹ سیریز کو مشکل چیلنج قرار دے دیا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر اسٹیورٹ براڈ نے ایک انٹرویو میں اظہار خیال کرتے ہو ئے کہا کہ اگرچہ پاکستان ٹیم ان دنوں بہترین کرکٹ نہیں کھیل رہی لیکن اس کے باوجود پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز ایک آسان چیلنج نہیں ہے۔

اسٹیورٹ براڈ نے  پیشگوئی کی کہ انگلینڈ کا جارحانہ انداز پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کام کرے گا، انگلینڈ  کے بیٹرز کو  باؤنڈریز ملتی ہیں اور وہ  اسپن سے نہیں پھنستے نہیں۔

اسٹیورٹ نے انگلش کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ انگلینڈ کو تیز رفتار کرکٹ کھیلنا پڑے گی  تاکہ نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

سابق انگلش کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم بہترین کرکٹ نہیں کھیل رہی، مشکلات سے دوچار ہے، انگلینڈ کو مثبت کرکٹ کھیلنا ہے اور جلد از جلد پاکستان ٹیم کو دباؤ میں لانا ہوگا۔

سابق فاسٹ بولر نے تسلیم کیا کہ ہم سب جانتے ہیں پاکستان کے پاس ورلڈ کلاس ٹیلنٹ ہے، ایسے کھلاڑی ہیں جو میچ جتوا سکتے ہیں اس لیے یہ ایک آسان چیلنج نہیں ہوگا۔

 اسٹیورٹ براڈ نے مزید کہا کہ 2022 میں انگلینڈ کا  دورہ پاکستان بڑا شاندار رہا تھا ، تمام کھلاڑی دورہ پاکستان میں لطف اندوز ہو ئے تھے اور بیٹنگ گروپ اسپن کے لیے اچھا ثابت ہوا تھا۔

مزید خبریں :