Time 03 اکتوبر ، 2024
دنیا

شادی کی تقریب میں ’گدھی‘ کہنے پر دُلہن طلاق لینے عدالت جا پہنچی

شادی کی تقریب میں ’گدھی‘ کہنے پر دُلہن طلاق لینے عدالت جا پہنچی
علی سے میں نے اس کی تعلیم دیکھ کر شادی کی تھی لیکن جلد ہی علی کی اصلیت میرے سامنے آگئی: خاتون کا مؤقف/ فائل فوٹو

مصری دُلہن شادی کی تقریب میں دُلہا کی جانب سے ’ گدھی‘ کہے جانے پر طلاق کیلئے عدالت پہنچ گئی۔

العربیہ اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق  30 سالہ رانیہ  کا تعلق مصر سے ہے جو یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری ہولڈر ہیں، رانیہ نے  اپنی  یونیورسٹی کے  33 سالہ علی نامی  ڈاکٹر سے شادی کی تھی۔

رانیہ نے بتایا کہ علی سے میں نے  اس کی تعلیم دیکھ کر شادی کی تھی لیکن جلد ہی علی کی اصلیت میرے سامنے آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مصری دُلہن رانیہ نے طلاق کے لیے عدالت  میں درخواست دائر کی  جس میں لڑکی نے دعویٰ کیا کہ میرے  شوہر نے شادی کے روز بھرے مجمع میں مجھے  گدھی کہا جس سے میری  توہین ہوئی۔

رانیہ نے درخواست میں کہا کہ ’شادی کے روز میں پھسل کر زمین پر گرگئی تھی جس کے بعد میں نے فوراً اٹھنے کی کوشش کی لیکن عین اسی وقت میرے شوہر نے مجھے سب کے سامنے کہا کہ تم گدھی ہو؟  اٹھو گدھی ‘۔

دلہن کے مطابق  ’اس طعنے کے ردعمل پر میرے بھائی نے مداخلت کرتے ہوئے میرے شوہر کو بھی یہی کہہ کر  جواب دیا جس کے بعد دونوں خاندانوں میں جھگڑا ہوگیا اور میں سسرال کے بجائے اپنے گھر آگئی‘۔

رانیہ کا کہنا تھا کہ ’کچھ دنوں کے بعد میرے شوہر مجھے واپس لینے آئے لیکن میرے گھر والوں نے مجھے ان کے ساتھ بھیجنے سے انکار کردیا اور جب میں نے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کیا تو اس نے انکار کردیا جس کے بعد میں نے عدالت سے رجوع کیا‘۔

مزید خبریں :