04 اکتوبر ، 2024
جیو ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’کفارہ‘ نے جیو کے ساتھ ڈیجیٹل پلیٹ فارم یوٹیوب پر بھی ایک اور تاریخی کامیابی حاصل کرلی۔
سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کا ڈرامہ سیریل ’کفارہ‘ 60 دن میں ون بلین ویوز حاصل کرکے بلین کلب کا حصہ بن گیا ہے۔
اب تک ون بلین کلب میں شامل ہونے والی یہ 13 ویں ڈرامہ سیریل ہے، مجموعی طور پر 13 سیریلز میں سے 8 کا تعلق ہر پل جیو سے ہے جنہیں ناظرین کی دلچسپیوں کیلئے سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ نے تخلیق کیا ہے۔
واضح رہے ڈرامہ ’تیرے بن‘ اور ’خدا اور محبت‘ تھری بلین کلب کے حامل ہیں۔