Time 04 اکتوبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

ڈائریکٹر ندیم بیگ نے ایکشن ہیرو کیلئے ہمایوں سعید کو بالی وڈ کے تینوں خانز سے بہتر قرار دیدیا

ڈائریکٹر ندیم بیگ نے ایکشن ہیرو کیلئے ہمایوں سعید کو بالی وڈ کے تینوں خانز سے بہتر قرار دیدیا
ندیم بیگ نے حال ہی میں ماڈل عفت عمر کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے انڈسٹری کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کی/ فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ڈائریکٹر ندیم بیگ نے اداکار ہمایو ں سعید کو بالی وڈ کے تینوں خانز سے بہتر قرار دے دیا۔

ندیم بیگ نے حال ہی میں ماڈل عفت عمر کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے انڈسٹری کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کی۔

ہمایوں سعید سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے ندیم بیگ نے کہا کہ اگر انہیں کوئی ایکشن فلم بنانی پڑے اور ان کے پاس ایسے ہی وسائل موجود ہوں جو بالی وڈ کے تینوں خانزکیلئے ہوں تو وہ فلم کیلئے ہمایوں سعید کا انتخاب کریں گے۔

ندیم بیگ نے کہا کہ ہمایوں کے پاس ایکشن فلم کرنے کے لیے قد اور جسم ہے اور وہ تینوں خانز سے کہیں زیادہ موزوں ہیں، اگر وہ ایکشن فلم کریں تو چھا جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تینوں خانز نے رومانوی ہیرو کے طور پر کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور اب سنیما میں رومانوی فلموں کا فیشن ختم ہوگیا جس کیلئے انہوں نے ایکشن فلمیں کیں۔

ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ایکشن فلموں کیلئے سلمان خان بہتر ہیں کیونکہ ان کا جسم اور آنکھیں ایکشن ہیرو والی ہیں لیکن عامر خان ایکشن فلموں کیلئے مناسب نہیں جب کہ شاہ رخ خان ایکشن ہیرو بننے کیلئے کافی محنت کررہے ہیں۔

مزید خبریں :