Time 22 مئی ، 2021
انٹرٹینمنٹ

عائزہ نے دانش سے شادی کو آخری دنوں تک چھپایا: ندیم بیگ

فوٹو فائل

پاکستان کے معروف ہدایتکار ندیم بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ عائزہ خان  دانش تیمور  سے شادی سے کچھ روز پہلے تک کہتی رہیں کہ ان دونوں کا بریک اپ ہوگیا ہے۔

 ندیم بیگ پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکاروں کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شریک ہوئے اور دوران شو میزبان نے ندیم اور ہمایوں سعید سے عائزہ خان سے متعلق بات کرنے کو کہا۔

ندیم بیگ نے ایک نجی ٹی وی چینل پر آن ایئر کیے جانے والے ڈرامے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ڈرامہ جب شوٹ کیا جارہا تھا اس دوران عائزہ اور دانش ڈیٹ پر جایا کرتے تھے، ایک دن میں نے عائزہ سے پوچھا کہ کیا آپ اور دانش شادی کرنے جارہے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ میرے سوال پر عائزہ نے انکار کردیا اور کہا کہ ہمارا بریک اپ ہوگیا ہے لہٰذا کوئی شادی نہیں ہورہی لیکن جب اسی ڈرامے کی آخری قسط نشر کی جارہی تھی تو اس دن عائزہ اور دانش کی شادی تھی۔

عائزہ خان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اداکار ہمایوں سعد کا کہنا تھا کہ عائزہ کی ایک منفرد عادت ہے وہ یہ کہ شوٹ کے ایک یا دو سین کے دوران جب بھی وقت ملے وہ ہمیشہ اپنے بچوں کی بات کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ عائزہ خان اور دانش تیمور 2014 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جن کے 2 بچے ہیں۔

مزید خبریں :