Time 04 اکتوبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

اپنے ہی ریوالور سے گولی لگنے کے بعد گووندا کی پہلی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی

اپنے ہی ریوالور سے گولی لگنے کے بعد گووندا کی پہلی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی
گووندا یکم اکتوبر کی صبح تقریباً 4 بج کر 45 منٹ پر گولی لگنے سے زخمی ہو گئے تھے__فوٹو: اسکرین گریب

بالی وڈ سپر اسٹار گووندا کو گولی لگنے کے بعد ان کی پہلی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی۔

گووندا یکم اکتوبر کی صبح تقریباً 4 بج کر 45 منٹ پر گولی لگنے سے زخمی ہو گئے تھے، وہ ایک شو کے لیے صبح 6 بجے کی فلائٹ سے کلکتہ کے لیے روانہ ہونے والے تھے۔

اداکار کے مینیجر ششی سنہا نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ ہمارا کلکتہ میں ایک شو تھا اور صبح 6 بجے کی فلائٹ تھی، میں ائیرپورٹ پہنچ چکا تھا اور گووندا نکل رہے تھے جب ان سے غلطی سے گولی چل گئی جو ان کی ٹانگ میں لگی۔

ششی سنہا کے مطابق لائسنس یافتہ ریوالور الماری میں رکھنے کے دوران گرگیا اور غلطی سے فائر ہوگیا، یہ خدا کی طرف سے ہے کہ گووندا جی کو صرف ایک ٹانگ پر چوٹ آئی اور ان کا زخم خطرناک نہیں ہے۔

ویڈیو سامنے آگئی:

جمعے کو گووندا کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا جس کے بعد ان کی وہیل چیئر پر بیٹھے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گووندا کے ارد گرد لوگوں کا ہجوم ہے اور اداکار اپنے چاہنے والوں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والوں کے آگے ہاتھ جوڑ کے ان کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :