Time 04 اکتوبر ، 2024
کھیل

کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ: پاکستان کی سیبل سہیل نے گولڈ میڈل جیت لیا

کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ: پاکستان کی سیبل سہیل نے گولڈ میڈل جیت لیا
52 کلوگرا م کیٹیگری میں انگلینڈکی پاور لفٹر نے گولڈ اور بھارت کی پاور لفٹر نے سلور میڈل جیتا__فوٹو: سوشل میڈیا

کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی سیبل سہیل نے گولڈ میڈل جیت لیا۔

سیبل سہیل نے کلاسک بینچ پریس کے 47 کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا اور ویرونیکا سہیل نے 52 کلوگرام کیٹیگری میں برانز میڈل جیتا۔

52 کلوگرا م کیٹیگری میں انگلینڈکی پاور لفٹر نے گولڈ اور بھارت کی پاور لفٹر نے سلور میڈل جیتا۔

اس کے علاوہ پاکستان کی ٹوئنکل سہیل نے کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئین شپ میں سلور میڈل اپنے نام کیا۔

کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ: پاکستان کی سیبل سہیل نے گولڈ میڈل جیت لیا
ٹوئنکل سہیل نے 84 کے جی کیٹیگری کے کلاسیک بینچ پریس میں سلور میڈل جیتا—فوٹو: سوشل میڈیا

ٹوئنکل سہیل نے 84 کے جی کیٹیگری کے کلاسیک بینچ پریس میں سلور میڈل جیتا۔

اس کے قبل ویرونیکا سہیل بھی برانز میڈل جیت چکی ہیں۔

واضح رہے کہ کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ جنوبی افریقا کے شہر سن سٹی میں جاری ہے جس میں پاکستان کی تینوں سہیل سسٹرز شریک ہیں۔

مزید خبریں :