Time 04 اکتوبر ، 2024
پاکستان

خیبرپختونخوا سے فوجی دستے روانہ، اسلام آباد اور گردونواح میں تعینات کیے جائیں گے

خیبرپختونخوا سے بھی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کی سکیورٹی کیلئے فوجی دستے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فوجی دستے اسلام آباد اور گردونواح میں تعینات کیے جائیں گے اور یہ دستے انتشار پسندوں کے عقب سے کے پی سے روانہ ہوئے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس سی او سمٹ کی سکیورٹی کیلئے کسی کو بھی انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور عوام کے جان و مال کو یقینی بنایا جائے گا۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ یہ سکیورٹی اقدامات شہریوں کی سلامتی اورتحفظ کو یقینی بنانے کیلیے کیے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کیلئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

وہیں دوسری جانب پی ٹی آئی کی طرف سے احتجاج کی کال دی گئی ہے، خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور صوابی سے قافلہ لے کر اسلام آباد کے ڈی چوک کی طرف روانہ ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :