Time 05 اکتوبر ، 2024
جرائم

عمرکوٹ: بیوی کی ناراضگی پرشوہر نے 3 بچوں سمیت خودکشی کرلی

عمرکوٹ: بیوی کی ناراضگی پرشوہر نے 3 بچوں سمیت خودکشی کرلی
لاشیں چمن کولہی نامی شخص اور اس کے تین بچوں کی ہیں، بچوں کی عمریں 4 سے 8 سال کے درمیان ہیں: پولیس/ فائل فوٹو

عمرکوٹ میں درخت سے لٹکی 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

پولیس کے مطابق لاشیں  پلی موڑ اسٹاپ پر درخت سے لٹکی ہوئی ملیں۔

پولیس نے بتایا کہ لاشیں چمن کولہی نامی شخص اور اس کے تین بچوں کی ہیں، بچوں کی عمریں 4 سے 8 سال کے درمیان ہیں۔ 

پولیس کے مطابق علاقہ مکینوں نے بتایا کہ بیوی سے ناراضگی پر شوہر نے بچوں کو پھانسی دینے کے بعد خودکشی کی ہے جس کی تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں :