05 اکتوبر ، 2024
ممتاز صنعت کار میاں منشا نے کہا ہےکہ برطانیہ کے بادشاہ چارلس پاکستان کا دورہ کرنا چاہتے ہیں۔
میاں منشا اور ناز سہگل کی دولت مشترکہ ممالک کے سربراہان کی میٹنگ سے قبل سینٹ جیمز پیلس میں منعقد استقبالیہ میں بادشاہ چارلس سے ملاقات ہوئی تھی۔
اس کے بعد ممتاز صنعت کار میاں محمد منشا نے جیو نیوز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ شاہی خاندان کے افراد ان مسائل سے بھی آگاہ ہیں جن کا پاکستان کو سامنا ہےاور برطانیہ کے بادشاہ چارلس پاکستان کا دورہ کرنا چاہتے ہیں۔
میاں محمد منشا نے بتایا کہ ایشین ٹرسٹ کی جانب سے پاکستان ایمپلائمنٹ بانڈ امپیکٹ کا بھی اجرا کیا گیا ہے۔