Time 05 اکتوبر ، 2024
کاروبار

سونے کی قیمت میں سیکڑوں روپے کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

سونے کی قیمت میں سیکڑوں روپے کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
 عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 7 ڈالر کم ہوکر 2653 ڈالر فی اونس ہے/ فائل فوٹو

ملک بھر میں سونے کی قیمت آسمان کو چھو چکی ہے تاہم آج سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 600 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 36 ہزار 197 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 7 ڈالر کم ہوکر 2653 ڈالر فی اونس ہے۔


مزید خبریں :