Time 06 اکتوبر ، 2024
پاکستان

پاکستان میں رہ کر جنت میں جانے کے امکانات امریکا کے مقابلے میں زیادہ ہیں: ذاکر نائیک

پاکستان میں رہ کر جنت میں جانے کے امکانات امریکا کے مقابلے میں زیادہ ہیں: ذاکر نائیک
ڈاکٹر ذاکر نائیک گورنر ہاؤس کراچی میں خطاب کرتے ہوئ—فوٹو: انسٹاگرام

کراچی: معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا سےکہیں بہتر ہے ،لوگ مجھ سے پاکستان کے حالات کی شکایت کرتے ہیں، پاکستان میں رہ کر جنت میں جانے کے امکانات امریکا کے مقابلے میں سیکڑوں گنا زیادہ ہیں۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گورنر ہاؤس کراچی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ملک کو چھوڑ کر غیر مسلم ملک میں بسنےکی حمایت نہیں کرتا، دوسروں کی نقل کر کے زندگی کا مقصد حاصل نہیں کیا جاسکتا، اس مقصد کو اللہ کے احکامات پر عمل کرکے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ قرآن میں والدین کے ساتھ حسن سلوک کا  حکم دیا گیا ہے، والدین اگر اللہ اور اس  کے رسول کےخلاف حکم دیں تو نہ مانو۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا سے کہیں بہتر ہے ، پاکستان میں رہ کر جنت میں جانے کے امکانات امریکا کے مقابلے میں سیکڑوں گنا زیادہ ہیں۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک حکومت پاکستان کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں وہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں مختلف تقاریب سے خطاب کریں گے اور اہم ملکی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

ان دنوں ڈاکٹر ذاکر نائیک 10 دن کے دورے پر کراچی میں موجود ہیں۔

مزید خبریں :