Time 06 اکتوبر ، 2024
پاکستان

فضل الرحمان سے ن لیگ اور پی پی کے مشترکہ وفدکی ملاقات، مجوزہ آئینی ترمیم پرگفتگو

فضل الرحمان سے ن لیگ اور پی پی کے مشترکہ وفدکی ملاقات، مجوزہ آئینی ترمیم پرگفتگو
فضل الرحمان کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دینے آئے تھے، وہ کل ایوان صدر میں یوم غزہ کانفرنس میں شرکت کریں گے: اسحاق ڈار— فوٹو: اسکرین گریب

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے مشترکہ وفد نے ملاقات کی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، شیری رحمان، نیربخاری،نوید قمر اور دیگر  پر مشتمل وفد اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچا جہاں ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پرگفتگو ہوئی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈارکا کہنا تھاکہ غزہ اور فلسطین کے معاملے پرایوان صدر میں کل سہہ پہر 3 بجے اے پی سی ہوگی، مولانا فضل الرحمان کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دینے آئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کل ایوان صدر میں یوم غزہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

مزید خبریں :