Time 06 اکتوبر ، 2024
پاکستان

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا ایک سال مکمل ہونے پر جماعت اسلامی کا کراچی میں ملین مارچ

غزہ  پر اسرائیلی جارحیت کا ایک سال مکمل ہونے پر جماعت اسلامی کی جانب سے کراچی میں ملین مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ 

 ملین مارچ میں مختلف مسالک، سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور رہنماؤں نے شرکت کی۔

مجلس وحدت مسلمین کے رہنما باقر زیدی نے کہا کہ آج مشرق وسطیٰ کے ممالک نے یہ بات ثابت کردی کہ فرقہ واریت کی سازش اسرائیل کی طرف سے کی جاتی ہے۔

پیپلز پارٹی کے سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سا ری دنیا کو بتائیں گے کہ ہم فلسطین کے لیے نکلیں گے اور اس کے لیے کسی بات سے دریغ نہیں کریں گے۔

مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکسان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملین مارچ کسی پارٹی کا نہیں بلکہ پوری امت کی طرف سے اظہار یکجہتی ہے، امریکی صدارتی الیکشن میں امن کے بجائے صیہونیت کو تقویت دینے کی بات ہورہی ہے  جب کہ اسرائیلی حارحیت پر مسلم حکمران خاموش ہیں، اسرائیل کو طاقت مسلم حکمرانوں کے خاموش ہونے کی وجہ سے مل رہی ہے۔

مارچ سے حماس کے ترجمان خالدالقدومی نے بھی ٹیلیفونک خطاب کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ ہیروشیما سےزیادہ مہلک ہتھیار اسرایئل نے غزہ اور لبنان پر برسائے، لیکن ہماری  جدوجہد ختم نہیں ہوگی ۔

مارچ سے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزید خبریں :