Time 07 اکتوبر ، 2024
پاکستان

میانوالی: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الخوارج کے7 دہشتگرد ہلاک

میانوالی: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الخوارج کے7 دہشتگرد ہلاک
فوٹو: فائل

میانوالی کے قریب کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق میانوالی کے علاقے مکڑوال کے قریب انٹیلیجنس کی بنیاد پر کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران فرار ہونے والے 8 دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد میانوالی پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر چکے تھے۔

مزید خبریں :