Time 07 اکتوبر ، 2024
کھیل

سنتھ جے سوریا سری لنکن ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

سنتھ جے سوریا سری لنکن ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر
سری لنکا کرکٹ نے کہا کہ جے سوریا کی یکم اکتوبر سے 31 مارچ 2026 تک تقرری کی گئی__فوٹو: فائل

سری لنکا کرکٹ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر سنتھ جے سوریا کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔

سری لنکا کرکٹ نے سنتھ جے سوریا کی تقرری کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔

اس حوالے سے سری لنکا کرکٹ کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹیو کمیٹی نے ٹیم کی اچھی پرفارمنس کی بنیاد پر جے سوریا کی تقرری کا فیصلہ کیا۔

سری لنکن ٹیم نے بھارت، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی دکھائی، ان سیریز میں جے سوریا سری لنکا کرکٹ ٹیم کے عبوری کوچ تھے۔

سری لنکا کرکٹ نے کہا کہ جے سوریا کی یکم اکتوبر سے 31 مارچ 2026 تک تقرری کی گئی۔

مزید خبریں :