Time 07 اکتوبر ، 2024
دنیا

غزہ جنگ کو ایک سال مکمل، حماس نے تل ابیب پر پھر راکٹ داغ دیے

غزہ جنگ کو ایک سال مکمل، حماس نے تل ابیب پر پھر راکٹ داغ دیے
القسام بریگیڈ نے خان یونس کےعلاقے سے وسطی اسرائیل میں 5 راکٹ فائر کئے: فائل فوٹو 

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ جنگ کو ایک سال مکمل ہونے پر ایک بار پھر اسرائیل پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔ 

حماس کے القسام بریگیڈ نے آج غزہ جنگ کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر اسرائیلی شہر تل ابیب پر راکٹوں سے حملہ کیا جس  میں دو اسرائیلی خواتین زخمی ہوئیں۔ 

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ خان یونس کے علاقے سے وسطی اسرائیل میں 5 راکٹ فائر کیے گئے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق اگست کے بعدکسی بڑے اسرائیلی شہرپر فلسطینی گروپ کا یہ پہلاحملہ ہے۔ 

دوسری جانب حزب اللہ نے بھی  شمالی اسرائیل میں اسرائیلی فوجی اورفوجی گاڑیوں کومیزائلوں سےنشانہ بنایا جب کہ حزب اللہ نے آج اسرائیل کے ساحلی شہر حیفا پر راکٹوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 10 اسرائیلی زخمی ہوئے۔ 

واضح رہے غزہ جنگ کو آج ایک سال مکمل ہوگیا ہے اور غزہ میں ہونے والے اسرائیلی حملوں میں اب تک تقریباً 42 ہزار فلسطینی شہید اور 97 ہزار  زخمی ہوچکے ہیں۔ 


مزید خبریں :