Time 07 اکتوبر ، 2024
پاکستان

انسداد دہشتگردی عدالت: علیمہ خان اور عظمیٰ خان ایک دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

انسداد دہشتگردی عدالت: علیمہ خان اور عظمیٰ خان ایک دن کے ریمانڈ  پر پولیس کے حوالے
عدالت  نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو کل دن 11 بجے دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے،فوٹو: فائل

انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی)  اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں  علیمہ خان اور  عظمیٰ خان کو  ایک دن کے  ریمانڈ  پر  پولیس کے حوالے کردیا۔

اسی عدالت نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور اور  رہنما پی ٹی آئی عامر مغل کے وارنٹ بھی جاری کردیے۔

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد  نے علیمہ خان  اور عظمیٰ خان کو کل دن 11 بجے دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس کے علاوہ اے ٹی سی اسلام آباد نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بھائی عدنان خان کا 7 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے  پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو 3 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

ادھر  اے ٹی سی پنڈی نے تھانہ نصیر آباد کے علاقے سے گرفتار پی ٹی آئی کے 17 کارکنوں میں سے ایک کے خلاف کیس ڈسچارج کردیا۔ دیگر 16 کے خلاف فیصلہ محفوظ کرلیا۔


مزید خبریں :