Time 07 اکتوبر ، 2024
پاکستان

کے پی ہاؤس چھاپے پر علی امین اہلکار کے کہنے پر چھت پرچھپ گئے تھے، مزید تفصیلات سامنے آگئیں

کے پی ہاؤس چھاپے پر علی امین اہلکار کے کہنے پر چھت پرچھپ گئے تھے، مزید تفصیلات سامنے آگئیں
وزیراعلیٰ کی گمشدگی کے دوران ان کی گرفتاری کیلئے پولیس نے اسلام آباد میں چھاپے بھی مارے: ذرائع— فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی گمشدگی سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آگئیں۔

ذرائع کے مطابق چھاپے کے وقت وزیراعلیٰ کے پی ہاؤس میں ہی موجود تھے، چھاپے پڑنے پر وزیراعلیٰ کو ایک اہلکار نے چھپنے کا کہا تو وزیراعلیٰ اسی چھت پرچھپ گئے۔

ذرائع نے بتایاکہ رات 2 بجے کے بعد علی امین کے پی ہاؤس سے نکل گئے، وہ پیدل مسافت طے کرنے کے بعد ایک پرائیویٹ گاڑی میں بیٹھ گئے، وزیراعلیٰ ہری پور، ابیٹ آباد، شانگلہ اور مردان سے ہوتے ہوئے پشاور پہنچے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کی گمشدگی کے دوران ان کی گرفتاری کیلئے پولیس نے اسلام آباد میں چھاپے بھی مارے، چھاپے وزیراعلیٰ کے قریبی رشتے دار اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر مارے گئے۔

ذرائع کے مطابق علی امین غیرمعروف راستے سے ہوتے ہوئے اسلام آباد پہنچے۔

اس حوالے سے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ نے کل واضح کردیا کہ وہ کیسے پشاور پہنچے، وزیر اعلیٰ غیر قانونی گرفتاری سے بچنے کیلئے کے پی ہاؤس میں ہی محفوظ مقام پر تھے۔

 خیال رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے وزیرا علیٰ علی امین گنڈاپور 24 گھنٹے سے زائد منظر عام سے غائب رہنے کے بعد اچانک صوبائی اسمبلی میں پہنچ گئے تھے۔

مزید خبریں :