08 اکتوبر ، 2024
آپریشنل مسائل کے سبب کراچی، لاہور اور اسلام آباد کی 7 پرواز یں منسوخ ہوگئیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق پی آئی اے کی کراچی لاہور کی پروازیں ، پی آئی اے کی کراچی دبئی کی پرواز ، اسلام آباد کراچی کی نجی ائیر کی 2 پروازیں جب کہ اسلام آباد چترال کی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
دوسری جانب استنبول کراچی کی 4 پروازیں ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ، جدہ کراچی کی پرواز 2 گھنٹہ، کراچی ٹورنٹو کی پرواز 2 گھنٹہ، جدہ سیالکوٹ کی پروازیں 4 سے ساڑھے 5 گھنٹے، جدہ اسلام آباد کی پرواز سوا سے ڈیڑھ گھنٹہ اور اسلام آباد، جدہ شارجہ مدینہ استنبول گلگت کی پروازیں ایک گھنٹے سے زائد کی تاخیر کا شکار ہیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی لاہور کی پرواز 6گھنٹے تاخیر سے رات 8 بجے ، لاہور دبئی کی پرواز سوا 8 گھنٹے تاخیر سے رات 1:15 بجے روانہ ہوگی۔