Time 08 اکتوبر ، 2024
پاکستان

آئینی ترمیم کیلئے نمبرز گیم، اسپیکر نے مخصوص نشستوں کیلئے الیکشن کمیشن کو ایک اور خط لکھ دیا

قومی اسمبلی کے اسپیکر ایازصادق نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کیلئے الیکشن کمیشن کو ایک اور خط لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی  نے الیکشن کمیشن کو خط میں کہا کہ الیکشن ترمیمی بل2024 پاس ہوچکا لہٰذا الیکشن کمیشن خواتین اور غیرمسلم اراکین کی مخصوص نشستوں سے متعلق جلد فیصلہ کرے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ مخصوص نشستوں سے متعلق جلد فیصلے سے اس حوالے سے ابہام ختم ہو جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر19ستمبر 2024 کوالیکشن کمیشن کو اس سےمتعلق خط پہلے ہی ارسال کر چکے ہیں اور اسپیکر نے الیکشن کمیشن کو دوسرا خط حکمران جماعت کے پارلیمانی رہنماؤں کے خط پر بھجوایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی رہنماؤں نے مخصوص نشستوں سےمتعلق الیکشن کمیشن کے فیصلہ نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا اور اسپیکر سے الیکشن کمیشن کو جلد فیصلہ کرنے کیلئے خط لکھنےکی درخواست کی تھی۔

مزید خبریں :