08 اکتوبر ، 2024
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے ہیڈ آف یوتھ ڈیویلپمنٹ کا عہدہ متعارف کرا دیا۔
پی سی بی نے ہیڈ آف یوتھ ڈیویلپمنٹ کی تلاش شروع کر دی ہے جس کے لیے اشتہار بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ہیڈ آف یوتھ ڈویلپمنٹ کی انڈر 13 سے لے کر انڈر 19 تک کرکٹ کی ڈیویلپمنٹ کو پروموٹ کرنے کی ذمہ داری ہوگی۔
ہیڈ آف یوتھ ڈیویلپمنٹ ملک بھر میں ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے ریجنل اکیڈمیز، کوچز اور ایسوسی ایشنز کے ساتھ کام کرے گا۔
ہیڈ آف یوتھ ڈیویلپمنٹ کے لیے پی سی بی لیول 2 ایکریڈیشن کے ساتھ کم از کم 50 ٹیسٹ یا ون ڈے انٹرنیشنل میچز کا کھیلنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔
ہیڈ آف یوتھ ڈیویلپمنٹ گراس روٹ اسٹرکچر کو بنانے کے ساتھ ملک بھر سے نوجوان ٹیلنٹ کی تلاش کرے گا۔
پی سی بی کے مطابق ہیڈ آف یوتھ ڈیویلپمنٹ کے عہدے کے لیے امیدوار 24 اکتوبر تک درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔
ہیڈ آف یوتھ ڈیویلپمنٹ کے لیے نامور سابق کرکٹرز کو لانے کی تیاری کی جارہی ہے۔اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی کی حال ہی میں سابق کرکٹرز کے ساتھ ملاقاتیں بھی ہوچکی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ہیڈ آف یوتھ ڈیویلپمنٹ کے عہدے کے لیے اظہر علی مضبوط امیدوار ہیں۔