پاکستان

کابینہ نے فلسطین اور لبنان میں امدادکیلئے وزیراعظم ریلیف فنڈ قائم کرنےکی منظوری دے دی

کابینہ نے فلسطین اور لبنان میں امدادکیلئے وزیراعظم ریلیف فنڈ قائم کرنےکی منظوری دے دی
اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیراحسن اقبال فلسطین اور لبنان کے حوالے سے امدادی کارروائیوں کی نگرانی کریں گے۔فوٹو: ایکس

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے فلسطین اور لبنان میں امداد کے لیے وزیراعظم ریلیف فنڈ قائم کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فلسطین اورلبنان میں امداد کے لیے وزیراعظم ریلیف فنڈ قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے اسٹیٹ بینک کو ریلیف فنڈ کےلیے اکاؤنٹ کھولنےکی ہدایت بھی کردی۔

اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیراحسن اقبال فلسطین اور لبنان کے حوالے سے امدادی کارروائیوں کی نگرانی کریں گے۔

کابینہ نے ڈبلیو ٹی او کے فیصلوں کی روشنی میں ماہی گیری کی شعبے میں سبسڈیز کے معاہدے کی توثیق کی۔ گوادربندرگاہ اور شنگھائی بندرگاہ کو سسٹرپورٹس کی حیثیت دینے کے معاہدے پردستخط کی منظوری بھی دی گئی۔

کابینہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ گوادر اور جوڈیشل مجسٹریٹ حب کو انسداد منشیات کے مقدمات سننےکا اختیار دینے کی منظوری بھی دی۔

وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے چائنیز انویسٹمینٹ پراجیکٹس کے 16 ستمبرکے فیصلوں کی توثیق بھی کی۔ وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے حکومتی ملکیتی ادراہ جات کے یکم اکتوبرکے فیصلوں کی توثیق بھی کی۔

مزید خبریں :