Time 09 اکتوبر ، 2024
پاکستان

کک بیکس اسکینڈل: نیب نے پرویز الٰہی و دیگر کیخلاف کیس میں بڑی ریکوری کرکے رقم حکومت کے حوالے کردی

کک بیکس اسکینڈل: نیب نے پرویز الٰہی و دیگر کیخلاف کیس میں بڑی ریکوری کرکے رقم حکومت کے حوالے کردی
ریکوری سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی اور دیگر کے خلاف ٹھیکوں میں کک بیکس کیس میں ہوئی: ترجمان نیب لاہور۔ فوٹو فائل

نیب نے کرپشن اسکینڈل میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور دیگر ملزمان کے خلاف کیس میں بڑی ریکوری کرکے رقم پنجاب حکومت کے حوالے کر دی۔

ترجمان نیب لاہور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ریکوری سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی اور دیگر کے خلاف ٹھیکوں میں کک بیکس کیس میں ہوئی۔

ڈپٹی چیئرمین نیب نے 3 کروڑ 68 لاکھ روپے کا چیک پنجاب حکومت کے حوالے کیا، ایک کروڑ 72 لاکھ روپے سابق چیف فنانشل آفیسر اکرام نوید سے پلی بارگین میں وصول کیے گئے۔

ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قومی دولت کی برآمدگی نیب کی اولین ترجیح ہے، پارلیمانی نمائندگان و بزنس کمیونٹی کیلئے احتساب سہولت سیل قائم کیا گیا ہے، اے ایف سی کا دائرہ کار قومی اسمبلی، صوبائی پارلیمان کے بعد بیوروکریسی تک پھیلایا گیا ہے۔

سہیل ناصر کا کہنا تھا کہ نیب لاہور رواں سال اربوں روپے عوام اور قومی خزانہ کی نذر کرچکا ہے، عوام دوست اقدامات میں نیب لاہور ماہانہ کھلی کچہری باقاعدگی سے منعقد کر رہا ہے، چیئرمین نیب کے حالیہ اقدامات سے عوام کا نیب پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔

مزید خبریں :