09 اکتوبر ، 2024
سموسہ ایشائی ممالک میں خاصہ پسند کیا جاتا ہے تاہم ایک تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ سموسہ انسان کو شوگر کے مرض میں مبتلا کرتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کی جانب سےکیے گئے ایک اہم کلینیکل ٹرائل سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ الٹرا پروسیس شدہ اور تلی ہوئی غذائیں انسان کو ذیابیطس کے مرض میں مبتلا کررہی ہیں۔
یہ تحقیق انٹرنیشنل جرنل آف فوڈ سائنسز اینڈ نیوٹریشن میں شائع ہوئی جس کے مطابق سرخ گوشت، فرنچ فرائز اور دیگر تلی ہوئی غذائیں، بیکری کی مصنوعات، پراٹھا، سموسے اور میٹھے کھانے انسان کو شوگر کا مریض بنا رہے ہیں۔
محققین نے ذیابیطس کے خطرے کو کم کرنے کیلئے ہری سبزیاں، پھل، مچھلی، اُبلے ہوئے کھانوں سمیت براؤن رائس کے استعمال کا مشورہ دیا ہے۔
تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ کھانا پکانے کے طریقے جیسے فرائی، روسٹنگ اور گرل کرنے سے بھی اے جی ای لیول میں اضافہ ہوتا ہے جس کے سبب بھی ذیابیطس کا خطرہ بڑھ سکتا ہے جب کہ اُبلا ہوا کھانا صحت کو بہتر بنا سکتا ہے۔