09 اکتوبر ، 2024
ژوب میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی فرنٹیئر کور (ایف سی) کیمپ میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی اور دو دہشت گرد ہلاک کردیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ژوب میں دہشت گردوں نے فرنٹیئر کور کی پوسٹ پر حملہ کیا اور ایف کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے سکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایاکہ سکیورٹی فورسز کی مؤثر جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ، کارروائی میں خود کش بمبار سمیت دہشت گرد سرغنہ عمر عرف عمری مارا گیا جبکہ ہلاک دہشت گرد حالیہ ڈپٹی کمشنر شیرانی کے قافلے پر حملے میں ملوث تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران حولدار جمشیر خان شہید ہوگئے اور 39 سالہ حولدار جمشیر خان شہید کا تعلق ڈیرہ بگٹی سے تھا۔ آئی ایس پی آر کا کہ ہلاک دہشت گرد حالیہ ڈپٹی کمشنر شیرانی کے قافلے پر حملے میں ملوث تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دیگر ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔