Time 10 اکتوبر ، 2024
جرائم

کراچی میں پچاس سے زائد ڈکیتیوں میں ملوث چچا اور بھتیجا گرفتار

کراچی میں پچاس سے زائد ڈکیتیوں میں ملوث چچا اور بھتیجا گرفتار
فوٹو: فائل

کراچی میں پچاس سے زائد ڈکیتیوں میں ملوث چچا اور بھتیجے کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان اس سے قبل بھی 10 بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق رضویہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتیوں کی نصف سینچری کرنے والے چچا اور بھتیجے کو گرفتارکرلیا۔

ایس ایس پی ذیشان شفیق کے مطابق گرفتار ملزمان علاقے میں شہری سے لوٹ مار کی واردات کر رہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی، ملزمان کے قبضے سے لوٹا ہوا سامان اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان اس سے قبل بھی 10 بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔

گرفتار ملزم جاوید کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ وہ اپنے بھتیجے کے ساتھ دکانوں میں لوٹ مار کرتا تھا، وہ عزیز آباد، اسٹیل ٹاؤن، قائد آباد، ملیر سٹی، شاہ فیصل، ماڑی پور، عزیز بھٹی اور لانڈھی سے گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔

مزید خبریں :