Time 10 اکتوبر ، 2024
دلچسپ و عجیب

گھر سے لاپتا ہونے والی شادی شدہ خاتون کو فیس بک کی مدد سے 3 سال بعد تلاش کرلیا گیا

گھر سے لاپتا ہونے والی شادی شدہ خاتون کو فیس بک کی مدد سے 3 سال بعد تلاش کرلیا گیا
یہ واقعہ لکھنؤ میں پیش آیاجہاں 23 سالہ خاتون کو فیس بک کی مدد سے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ تلاش کرلیا گیا/ فائل فوٹو

سوشل میڈیا ایپ فیس بک کی مدد سے گھر سے لاپتا ہونے والی خاتون کو 3 سال بعد تلاش کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ لکھنؤ میں پیش آیاجہاں 23 سالہ خاتون کو فیس بک کی مدد سے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ تلاش کرلیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ کویتا نامی خاتون کی 2017 میں ونے کمار سے شادی ہوئی تھی اور وہ 5 مئی 2021 کو گھر سے لاپتا ہوئی، کویتا کے گھر والوں نے بیٹی کے نہ ملنے پر سسرال والوں پر قتل کا الزام لگایا جس کے بعد اس کے شوہر، بہنوئی، ساس اور بہو کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

تاہم تلاش کے باوجود کویتا کا پتا نہیں چل سکا اور ایک سال بعد کویتا کے شوہر نے اس کے گھر والوں پر بیوی کے اغوا کا کیس دائر کردیا جس کے بعد عدالت نے واقعے کی حقیقت جاننے اور کویتا کو تلاش کرنے کا حکم دیا۔

پولیس نے بتایا کہ عدالتی حکم پر کویتا کی تلاش شروع کی گئی اور پھر اسی دوران اس کے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک جعلی نام اور شناخت کے ساتھ سرگرمی دیکھی گئی جس پرپولیس کویتا کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہوئی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ کویتا کو لکھنؤ کے علاقے  دلی گنج میں اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ پایا اور پوچھ گچھ کے دوران کویتا نے بوائے فرینڈ گپتا کے ساتھ رہنے کا اعتراف بھی کیا۔

مزید خبریں :