Time 10 اکتوبر ، 2024
جرائم

ٹانک میں پولیس وین پر حملہ، 2 اہلکار جاں بحق، 3 شدید زخمی

ٹانک میں پولیس وین پر حملہ، 2 اہلکار جاں بحق، 3 شدید زخمی
پولیس وین معمول کی گشت پر مامور تھی کہ پٹھان کوٹ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی: ڈی پی او۔ اسکرین گریب

ٹانک میں پولیس وین پر حملے میں دو اہلکار جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔

ڈی پی او ٹانک کے مطابق پولیس وین معمول کی گشت پر مامور تھی کہ پٹھان کوٹ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کے حملے میں دو اہلکار جاں بحق اور 3 اہلکار شدید زخمی ہوئے، زخمی پولیس اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کا محاصرہ کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں :