پاکستان

کراچی میں آندھی کے دوران شاپنگ سینٹر کی چھت سے گرکر ایک شخص جاں بحق

کراچی میں آندھی کے دوران شاپنگ سینٹر کی چھت سے گرکر ایک شخص جاں بحق
فوٹو: فائل

کراچی: آج دوپہر  چلنے والی آندھی کے دوران شاہ فیصل کالونی میں شاپنگ سینٹر کی چھت سےگر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت محمد وسیم کےنام سےہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد وسیم تیز آندھی کے دوران سولر پینل دیکھنے شاپنگ سینٹر کی چھت پر گئے تھے، تیز  آندھی کے باعث محمد سلیم توازن برقرار نہیں رکھ سکے اورپانچویں منزل سےگرگئے۔

دوسری جانب  آج شہر میں چلنے والی آندھی کی رفتار کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جناح ٹرمینل پر زیادہ سے زیادہ ہوا کی رفتار 75 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی، جبکہ اولڈ ٹرمینل پر 57 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک ہوا کے جھکڑ چلے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پی اے ایف فیصل بیس پر 54 اور مسرور بیس پر 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا کے جھکڑ  ریکارڈ کیے گئے۔

مزید خبریں :