Time 11 اکتوبر ، 2024
کھیل

ملتان ٹیسٹ: ابرار احمد بخار کے سبب تاحال اسپتال میں زیر علاج

ملتان ٹیسٹ: ابرار احمد بخار کے سبب تاحال اسپتال میں زیر علاج

قومی ٹیم کے اسپنر ابرار احمد بخار کے باعث تاحال اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آج ملتان ٹیسٹ کا پانچواں روز ہے اور پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگز کا آغاز 152 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ سے کرے گی۔ انگلینڈ کو 115 رنز کی برتری حاصل ہے جبکہ اس کی 4 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ لیگ اسپنر ابرار احمد بخار کے سبب تاحال اسپتال میں زیر علاج ہیں، بخار کے باعث لیگ اسپنر ابرار چوتھے روز پاکستان ٹیم کو دستیاب نہیں تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابرار احمد کے پچھلے ٹیسٹ کلیئر آئے تاہم ان کے مزید ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں اور ان کی دستیابی ٹیسٹ رپورٹس سے مشروط ہے۔

پاکستان نے ملتان ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 556 رنز اسکور کیے تھے جبکہ انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز 823 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کر دی تھی۔

مزید خبریں :