Time 11 اکتوبر ، 2024
دنیا

بہت جلد اسرائیل کو مزید ہتھیار دیں گے: جرمن چانسلر کا اعلان

بہت جلد اسرائیل کو مزید ہتھیار دیں گے: جرمن چانسلر کا اعلان
'ہم نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی نہ کرنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے: اولاف شولز کا پارلیمنٹ میں بیان/ فائل فوٹو

جرمنی کے چانسلر  اولاف شولز نے اسرائیل کو مزید ہتھیار دینے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے متاثرین کی یاد میں جرمنی کی پارلیمنٹ میں تقریب رکھی گئی جس میں چانسلر اولاف شولز نے جلد اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

پارلیمنٹ میں چانسلر اولاف شولز نے اپوزیشن کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'ہم نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی نہ کرنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے، ہم نے ہتھیار فراہم کیے ہیں اور ہم ہتھیار فراہم کریں گے'۔

چانسلر نے مزید کہا کہ 'حکومت نے فیصلے کیے ہیں جو اس بات کو بھی یقینی بناتے ہیں کہ جلد ہی مزید ڈیلیوری ہوگی'۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی کی طرف سے اس سال اسرائیل کو ہتھیار دینے کی منظوری میں کمی آئی ہے۔

رواں سال جنوری سے 21 اگست تک صرف 14.5 ملین یورو کی منظوری دی گئی جب کہ 2023 میں جرمنی نے اسرائیل کو 326.5 ملین یورو مالیت کے ہتھیار دینے کی منظوری دی تھی جس میں فوجی سازو سامان اور جنگی ہتھیار شامل ہیں۔

مزید خبریں :