Time 11 اکتوبر ، 2024
دنیا

بچوں کے جائیداد کیلئے ہراساں کرنے پر والدین نے خودکشی کرلی

بچوں کے جائیداد کیلئے ہراساں کرنے پر والدین نے خودکشی کرلی
گھر کی دیوار پر لگے نوٹ پر ہزاری رام نے اپنے بیٹوں اور بہوؤں پر جائیداد کے لیے ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

بھارت میں بچوں کی جانب سے جائیداد کے لیے ہراساں کرنے کے معاملے پر دلبرداشتہ والدین نے خودکشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ریاست راجستھان کے شہر ناگپور میں پیش آیا جہاں بچوں کے رویے سے نالاں میاں بیوی نے گھر کے ٹینک میں کود کر خودکشی کر لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جب پڑوسیوں نے دو روز تک میاں بیوی کو نہ دیکھا تو انہوں نے جوڑے کے بچوں کو اطلاع دی جس پر بچوں نے پولیس کو بلایا، تلاشی کے بعد 70 سالہ ہزاری رام اور 68 سالہ چاولی دیوی کی لاشیں گھر کے ٹینک سے برآمد ہوئیں اور گھر کی دیوار پر لکھا ایک نوٹ بھی ملا۔

گھر کی دیوار پر لگے نوٹ پر ہزاری رام نے اپنے بیٹوں اور بہوؤں پر جائیداد کے لیے ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

پولیس نے دونوں کی لاشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیں۔

مزید خبریں :