20 فروری ، 2013
واشنگٹن … امریکی محکمہ دفاع نے اخراجات میں کمی کیلئے 8 لاکھ سویلین ملازمین کو ہر ہفتے ایک دن کی اضافی چھٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے، سیکیورٹی حکام کے مطابق فیصلے سے آج کانگریس کو آگاہ کئے جانے کاامکان ہے، کانگریس نے منظوری دے دی ، تو اس پر اپریل میں عملدرآمد شروع ہوجائے گا۔ سویلین ملازمین کو ہر ہفتے ایک دن کی چھٹی دینے اور تنخواہ بچانے کا اقدام پینٹا گون کے بجٹ میں 500 ارب ڈالر کی کٹوتی کے اقدامات کا حصہ ہے۔ فوجی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بجٹ میں کٹوتی سے آپریشنز، ہتھیاروں کی خریداری اور افرادی قوت محدود کرنا پڑے گی۔