11 اکتوبر ، 2024
پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار اعجاز اسلم کی والدہ انتقال کرگئیں۔
اعجاز اسلم 2 دہائیوں سے انڈسٹری سے وابستہ ہیں جو اپنی اداکاری کے علاوہ فٹنس کی وجہ سے بھی عوام میں مقبول ہیں۔
اداکار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پرپوسٹ کے ذریعے اپنی والدہ کے انتقال کی خبر سے آگاہ کیا۔
اداکار نے والدہ کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری خوبصورت ماں اس دنیا سے رخصت ہوگئیں، میری ماں کی مہربانی، محبت اور شعور ہمیشہ میرے دل میں رہے گی، ہم اس نقصان پر غمزدہ ہیں۔
اعجاز اسلم نے اپنی والدہ کی مغفرت کیلئے دعا کی درخواست بھی کی۔