Time 11 اکتوبر ، 2024
پاکستان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی میزبانی میں پشتون قومی جرگہ جاری

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں پشتون قومی جرگہ شروع ہوگیا۔

گرینڈ جرگے میں پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی، جماعت اسلامی اور نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ شریک ہیں۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے خود میزبانی کرنے اور مطالبات ہرفورم پراٹھانے کا اعلان کیا۔ مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ کئی نکات پر اتفاق ہوا ہے، جرگے میں ریاست اور اداروں کے خلاف نعرے نہیں ہوں گے، کسی اور ملک کا جھنڈا بھی لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جمرود میں جرگے کی میزبانی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کریں گے، جرگے کے تمام تر انتظامات صوبائی حکومت دیکھے گی۔

قبل ازیں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ کسی بھی غیرمسلح تنظیم کو کالعدم کرنے کے حق میں نہیں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پشتون برادری کی حیثیت سے جے یو آئی جرگے میں شرکت کرے گی اور  جے یو آئی کا نمائندہ وفد جرگہ میں شرکت کرے گا۔

پشتون قومی جرگہ تین دن جاری رہے گا۔

مزید خبریں :