Time 13 اکتوبر ، 2024
کھیل

دوسرے ملتان ٹیسٹ اسکواڈ پر مشاورت، سینیئر بیٹر یابولر کو آرام دینے کی تجویز پر غور

دوسرے ملتان ٹیسٹ اسکواڈ پر مشاورت، سینیئر بیٹر یابولر کو آرام دینے کی تجویز پر غور
فوٹو: اے پی

انگلینڈ کیخلاف دوسرے ملتان ٹیسٹ کے اسکواڈ کیلئے مشاورتی عمل مکمل ہوگیا، دواسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے پرغور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نعمان علی اور ساجد خان دوسرے ٹیسٹ کیلئے اسکواڈ کا حصہ ہو سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نوجوان اسپنر ابرار احمد دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے جبکہ ایک فاسٹ بولر یا ایک بیٹر میں سے ایک کو آرام دیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم آج فائنل ہوگی تاہم اسکواڈ کا اعلان چیئرمین کی منظوری سے کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سلیکٹرز کپتان اور ہیڈ کوچ سے بات چیت کے بعد لاہور روانہ ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے پہلے 4 قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے چاروں کرکٹرز کو دوسرے ٹیسٹ سے قبل ملتان طلب کر لیا ہے، فٹنس ٹیسٹ کیلئے کامران غلام، زاہد محمود، امام الحق اور نعمان علی کو طلب کیا بھی کرلیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ نعمان علی اور زاہد محمود کو پہلے ٹیسٹ کے اسکواڈ سے ریلیز کیا گیا تھا، دونوں کرکٹرز فٹنس کے مطلوبہ معیار پر بھی پورا نہیں اترے تھے۔

دوسری جانب  انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر کیون پیٹرسن نے پاکستانی قومی کرکٹرز سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ سسٹم میں خامیوں کی موجودگی تک پاکستان ٹیم ایک یونٹ کی طرح نہیں کھیل سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ ناقص ٹریننگ کے طریقے اور زیادہ جذبات کے جڑنے کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

سابق کوچ مکی آرتھر کے بیان کے ردعمل پر کیون پیٹرسن کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں کھلاڑی صحیح ٹریننگ نہیں کرتے تھے، جیت اور ہار کے حوالے سے زیادہ جذباتی ہو جاتے تھے، اگر یہ کلچر تبدیل نہ کیا گیا تو پاکستان ٹیم کبھی بہتر نہیں ہو سکے گی۔

مزید خبریں :