Time 13 اکتوبر ، 2024
دنیا

برکس اتحاد نہ تو کبھی فوجی اتحاد تھا، نہ ہے اور نہ ہی کبھی بنے گا: روسی وزارت خارجہ

برکس اتحاد نہ تو کبھی فوجی اتحاد تھا، نہ ہے اور نہ ہی کبھی بنے گا: روسی وزارت خارجہ
فوٹو: فائل

روس کی وزارت خارجہ نے واضح کردیا ہے کہ برکس تنظیم نہ تو کبھی فوجی اتحاد تھا، نہ اب ہے اور نہ ہی کبھی فوجی اتحاد بنے گا۔

روسی وزارت خارجہ کے مطابق برکس اتحاد کے اہم ترین مقاصد میں سے ایک شفاف اور کثیرالجہتی عالمی اقتصادی نظام بنانا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کے مطابق برکس انٹرنیشنل تنظیم بھی نہیں ہے اور نہ ہی یہ انضمام کرنے والا اسٹرکچر ہے۔

روسی حکام کے مطابق برکس بین الریاستی تنظیم ہے جس کے تمام شرکا مساوی حیثیت رکھتے ہیں اور اسٹریٹیجک پارٹنر ہیں، اس کی بنیاد جن ستونوں پر ہے وہ سیاست، سکیورٹی، معیشت، فنانس، کلچر اور ہیومینیٹرین تعلقات ہیں۔

روسی وزارت خارجہ کے مطابق برکس کا نیٹو سے موازنہ کیا جانا درست نہیں۔

سن 2006 میں قائم ہونے والی برکس برازیل، روس، انڈیا، چین اور ساؤتھ افریقا پر مشتمل ہے، مصر، ایتھیوپیا ایران، امارات اور سعودی عرب بھی اس کے رکن ہیں۔

مزید خبریں :