Time 13 اکتوبر ، 2024
پاکستان

شادی میں ہوائی فائرنگ کیلئے جیب سے پستول نکالنے والا نوجوان اپنی ہی گولی سے جاں بحق

شادی میں ہوائی فائرنگ کیلئے جیب سے پستول نکالنے والا نوجوان اپنی ہی گولی سے جاں بحق
شواہد جمع کرلیے گئے ہیں، مزید تحقیقات جاری ہیں: پولیس__فوٹو: فائل

راولپنڈی کے علاقے چوہڑ چوک میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کی غرض سے پستول لانے والا نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

تھانہ ویسٹریج پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت 17سالہ محمد راعیش کے نام سے ہوئی، جو دوست کی شادی پرفائرنگ کے لیے پستول لےکرگیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ پستول نکالنے کے دوران ٹانگ پر گولی لگنے سے نوجوان زخمی ہوگیا تاہم  زیادہ خون بہہ جانےسے نوجوان دم توڑ گیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد جمع کر لیے گئے ہیں، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں :