13 اکتوبر ، 2024
عالمی شہرت یافتہ اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کا آج جوحال ہے وہ آپس کے لڑائی جھگڑوں کی وجہ سے ہے۔
معروف مذہبی اسکالر نے لاہور میں تاریخی بادشاہی مسجد میں اجتماع سے خطاب میں کہا کہ اگر ہم تقسیم نہ ہوں تو دنیا کی سب سے بڑی طاقت بن سکتے ہیں، قرآن انسانیت کو سکون فراہم کرنے کا حل دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاریخی بادشاہی مسجد میں خطاب کرکے خوش ہوں، پاکستانیوں کی والہانہ محبت کا بے حدمشکور ہوں، مسلمان تقسیم نہ ہوں تو دنیا کی سب سے بڑی طاقت بن سکتے ہیں،تمام انسان اللہ کی رسی کو تھام کر آپس میں تقسیم نہ ہوں۔
اسلامی اسکالر کا کہنا تھا کہ مسلمان اگرباہمی تقسیم سے بچیں تو دنیا کی طاقتور قوت بن سکتے ہیں، دنیا میں مسلمانوں کی تعداد دو ارب سے زیادہ ہے، فلسطینیوں کا قتل دنیا میں لائیو دکھایا جا رہا ہے، ہم اللہ پر یقین پختہ رکھیں تو ہم دنیا بھر میں نمبر ون ہوں گے۔