Time 13 اکتوبر ، 2024
کھیل

انگلینڈ کیخلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان، بابر، نسیم اور شاہین ڈراپ

انگلینڈ کیخلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان، بابر، نسیم اور شاہین ڈراپ
انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے سرفراز احمد کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا__فوٹو: ای ایس پی این

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچوں کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جو بالترتیب 15 اور 24 اکتوبر کو ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

دوسرے ٹیسٹ سے بابر اعظم، فاسٹ بولر نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کو ڈراپ کردیا گیا، اسکواڈ میں کپتان شان مسعود ، سعود شکیل ، عبداللہ شفیق ، عامر جمال شامل ہیں۔

اس کے علاوہ حسیب اللہ ،کامران غلام ، مہران ممتاز ، میر حمزہ ، محمد علی بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

16 رکنی اسکواڈ کا محمد ہریرہ ، محمد رضوان ، نعمان علی ، صائم ایوب ، ساجد خان، زاہد محمود  اور سلمان علی آغا بھی حصہ ہیں۔

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے سرفراز احمد کو  اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ بھی ملتان میں ہی 15 اکتوبر سے کھیلا جائے گا، انگلینڈ کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں :