13 اکتوبر ، 2024
امریکا کے شہر شکاگو میں شہریوں نے گھریلو الیکٹرانک آلات سے بھری مال بردار ٹرین لوٹ لی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر سے بنائی گئی فوٹیج میں 30 سے زائد افراد کو مال بردار ٹرین کو لوٹٹے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ جمعےکے روز شکاگو میں دن دیہاڑے اس وقت پیش آیا جب مال بردار ٹرین انٹرچینج پر رکی ہوئی تھی۔ ٹرین میں گھریلو الیکٹرانک آلات تھے۔
اس موقع پر متعدد افراد نے ٹرین پر دھاوا بول دیا، ان میں سے بعض کے پاس اسلحہ بھی تھا۔ان لوگوں نے ٹرین پر رکھے کنٹینرز کے تالے توڑے اور اندر سے جو ہاتھ آیا اٹھا کر فرار ہوگئے۔ فوٹیج میں بعض افراد کو ایل ای ڈی ٹی وی اٹھا کر گاڑیوں میں منتقل کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
پولیس کے مطابق لوٹ مار میں ملوث 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور باقی کی تلاش جاری ہے۔