Time 14 اکتوبر ، 2024
پاکستان

ورلڈکپ کو سیاست کا آغاز اور فیض،عمران کے انقلاب کو سیاست کا عروج سمجھنے والوں کیلئے تاریخ ناگوار ہے : بلاول

ورلڈکپ کو سیاست کا آغاز اور فیض،عمران کے انقلاب کو سیاست کا عروج سمجھنے والوں کیلئے تاریخ ناگوار ہے : بلاول
پی پی نسلوں کیلئے اہداف حاصل کرنیکی کوشش کرتی ہے،کبھی آمروں اور ججز کی طرح من مانی سے قانون سازی نہیں کرتی : چیئرمین پی پی بلاول بھٹو  

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی)  بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکرکٹ ورلڈ کپ کو سیاست کا آغاز  اور جنرل فیض ،  بانی پی ٹی آئی کے انقلاب کو سیاست کا عروج سمجھنے والوں کے لیے تاریخ ناگوار ہے۔

آئینی عدالت کے قیام سے متعلق اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ  تاریخ گواہ ہے کہ وزیراعظم ،ججز اور اسٹیبلشمنٹ بھلے بدلتی رہے، پیپلز پارٹی کبھی آمروں اور ججز کی طرح من مانی سے قانون سازی نہیں کرتی۔

 بلاول بھٹو زرداری کے مطابق  پیپلز پارٹی اپنی نسلوں کے لیے اہداف حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے،کرکٹ ورلڈ کپ کو سیاست کا آغاز ،جنرل فیض اور بانی پی ٹی آئی کے انقلاب کو سیاست کا عروج سمجھنے والوں کے لیے تاریخ ناگوار ہے۔

 انھوں نے کہا کہ  سپریم کورٹ کے جج جسٹس دراب پٹیل کے تجربے نے ثابت کیا کہ وفاقی آئینی عدالت ضرورت تھی،  جسٹس پٹیل نے آئینی عدالت کا خیال عاصمہ جہانگیر، آئی اے رحمان اور دیگر سے شیئر کیا تھا اور عاصمہ جہانگیر اور آئی اے رحمان جسٹس پٹیل کے خیال سے متفق تھے۔

چیئرمین پی پی نے مزید کہا کہ  26 ویں آئینی ترمیم عجلت میں نہیں کی جا رہی حالانکہ یہ کافی عرصہ پہلے ہی ہوجانی چاہیے تھی۔

مزید خبریں :