14 اکتوبر ، 2024
اقوام متحدہ ( یو این ) کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کا کہنا ہے کہ لبنان میں امن دستوں پر حملےجنگی جرم بن سکتےہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ( یو این ) کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یواین آئی ایف آئی ایل ) کےاہلکار اورمقامات کو نشانہ نہیں بنایاجاناچاہیے۔
سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کے مطابق امن مشنز پر حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے جو جنگی جرائم بن سکتےہیں۔
دوسری جانب ترجمان اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ یواین آئی ایف آئی ایل کے امن دستےتمام پوزیشنز پر موجود رہیں گے جہاں امن دستے تعینات ہیں وہاں اقوام متحدہ کا جھنڈا لہراتا رہےگا۔
خبر ایجنسی کے مطابق حالیہ دنوں میں یواین مشن پر اسرائیلی حملے اورخلاف ورزی کا یہ تازہ واقعہ ہے جس دوران جنوبی لبنان میں اسرائیلی ٹینک امن دستے کےبیس میں گھس گئے تھے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں میں اسرائیل لبنان سرحد پر تعینات یونی فل افواج پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں یونی فل کے 5 اہلکار زخمی ہوچکے ہیں تاہم ان حملوں کے باوجود یونی فل کی جانب سے سرحد چھوڑنے سے انکار کردیا گیا ہے۔